شیوسینا کی مودی اور شاہ پر شدید تنقید

,

   

Ferty9 Clinic

ممبئی ۔ 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شیوسینا نے آج زیراعظم نریندر مودی اور وزیرداخلہ امیت شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام عائد کیا کہ انہوں نے اس سے قبل انہوں نے ایسی ظالمانہ اور ہوس پرست سیاست نہیں دیکھی۔ شیوسینا نے اپنے اخبار سامنا کے اداریہ میں یہ بھی الزام عائد کیا کہ بی جے پی شہریت ترمیمی قانون پر ہندو مسلم فسادات دیکھنا چاہتی ہے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اس مسئلہ پر بی جے پی کو عوام نے نظرانداز کردیا۔ شیوسینا نے جے این یو میں طلبہ پر حملہ کا 26/11 کے ممبئی دہشت گرد حملہ سے تقابل کیا۔