شیوسینا کے انتخابی نشان دھنش اور تیر کو منجمد کرنے کا معاملہ: دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ محفوظ رکھا

   

نئی دہلی: شیوسینا کے انتخابی نشان، دھنش اور تیر کو منجمد کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے معاملے میں دہلی ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد دہلی ہائی کورٹ نے ادھو ٹھاکرے گروپ کی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا۔ادھو ٹھاکرے کی طرف سے وکیل کپل سبل نے کہا، “الیکشن کمیشن نے ہماری طرف سنے بغیر ہی ہماری پارٹی کے نشان شیل کر دیا، آج تک تاریخ میں ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔” ہائی کورٹ کی سنگل بنچ نے فیصلے میں کہا تھا۔ کہ ابتدائی اعتراض نہیں سنا جا سکتا، ہائی کورٹ کے اس ریمارکس پر وضاحت چاہتے ہیں، عدالت ایسا کیسے کہہ سکتی ہے؟، الیکشن کمیشن کے سامنے بھی اعتراض اٹھایا گیا، معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وہاں دو جماعتیں ہیں، لیکن کوئی گروپ نہیں۔