شیوسینا کے باغی اراکین اسمبلی 10 دن کے سیاسی سفر اور 3 ریاستوں کے بعد ممبئی واپس آئے، لیکن ابھی تک گھر نہیں پہنچے

   

ممبئی: مہاراشٹر میں سیاسی ہلچل ابھی بھی جاری ہے، ہفتہ کو ایکناتھ شندے دھڑے کے اراکین اسمبلی گوا سے ممبئی پہنچ گئے۔ پچھلے تین دنوں سے یہ اراکین اسمبلی بی جے پی کی حکومت والی تین ریاستوں کا سفر کر چکے ہیں۔ سب سے پہلے یہ گروپ ممبئی سے اڑان بھر کر سورت پہنچا، اس کے بعد سورت سے گوہاٹی پہنچا۔ لیکن جیسے ہی اقتدار کی تبدیلی کی صورتحال واضح ہوئی، باغیوں کا یہ گروپ گوہاٹی سے گوا پہنچ گیا۔لیکن ابھی تک اپنے گھر نہیں پہنچے۔ یہ اراکین اسمبلی ابھی تک ممبئی کے ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔