شیوسینا کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے رام داس کدم اور آنندراؤ اڈسول کو پارٹی سے نکالا

   

ممبئی: شیوسینا پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے رام داس کدم اور آنندراؤ اڈسول کو شیوسینا پارٹی سے نکال دیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ رام داس کدم بی جے پی شیو سینا مخلوط حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں اور آنندراؤ اڈسول سابق ایم پی ہیں۔ بتا دیں کہ اڈسول کے خلاف ای ڈی کی جانچ بھی چل رہی ہے۔ دوسری طرف ایک بات قابل غور ہے کہ آج خود رام داس کدم نے ادھو ٹھاکرے کو خط لکھ کر پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ادسول اس سے پہلے شیو سینا سے امراوتی لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سال 2019 میں وہ نونیت رانا سے ہار گئے تھے۔