شیوسینا کے سربراہ نے کسانوں کی بدحالی اور معاشی بدحالی کو لے کر مرکزی حکومت پر نشانہ سادھا

,

   

مہارشٹرا اسمبلی انتخابات کے نتائج تو منظر عام پر آچکے ہیں، اور این ڈی اے کو واضح اکثریت مل چکی ہے اور حلف برداری کی تقریب ابھی باقی ہے۔

ادھر شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے معاشی مندی اور کسانوں کی بدحالی کو لے کر مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسان ملے ہوئے معاوضہ سے خوش نہیں ہے، اور جب کہ مرکزی حکومت کسانوں کی ہمدردی کا دعویٰ کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی مندی کا حال ملک کے ہر شعبہ میں نظر آ رہا ہے خریداری میں 30 سے 40 فیصد میں کمی آ گئی ہے۔ نوٹ بندی اور جی ایس ٹی سے حالات بدتر ہیں، کارخانے خطرے میں ہیں اور روزگار بھی نہیں مل رہے ہیں۔

ٹھاکرے نے بینکوں کا دیوالہ اور سرکاری کھجوری کو بھی لے کر سخت تنقید کیا، انہوں نے ریزرو بینک کو بھی لے نشانہ بنایا۔

مزید کہا کہ ان لائن شاپنگ کی وجہ سے غیر ملکی کمپنیوں کے خزانے بھر رہے ہیں، اور اکثریت کے چہرے پر دیوالی خوشیاں نہیں ہے اور دیوالی کے موقع پر بھی دھوم دھڑاکہ کم سناٹا زیادہ ہے۔

YouTube video