ممبئی: مہاراشٹرا اسمبلی میں شیوسینا اودھو ٹھاکرے گروپ کے واحد مسلم ایم ایل اے ہارون خان نے آج اسمبلی میں بسم اللہ الرحمن الرحیم اور الصلاۃ والسلام علیک یا رسول اللہ پڑھ کر حلف لیا۔ ہارون خان ممبئ کے ورسوا علاقے سے سینا کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے بی جے پی کی ڈاکٹر بھارتی لویکر کو شکست دی تھی ریاستی اسمبلی میں بیشتر مسلم اراکین اراکین نے بسم اللہ پڑھ کر حلف اٹھایا لیکن ہارون خان واحد رکن اسمبلی ہے جنہوں نے حضورؐ پر درود بھیج کر حلف لیا۔