شیوسینا کے پاس بی جے پی کیساتھ تشکیل حکومت کے سوائے کوئی چارہ نہیں: اتھاولے

   

نئی دہلی۔6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) رام داس اتھاولے نے کہا کہ مہاراشٹرا میں فرنویس کی زیر قیادت تشکیل حکومت کے لیے شیوسینا کے پاس بی جے پی سے ہاتھ ملانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اتھاولے) کے سربراہ نے کہا کہ شیوسینا کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہے جبکہ نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار نے واضح طور پر کہہ دیا کہ ان کی پارٹی ذمہ دار اپوزیشن کا رول ادا کرے گی۔ چیف منسٹر کے عہدہ کو لے کر بی جے پی اور شیوسینا میں رسہ کشی جاری ہے جس کے باعث تشکیل حکومت میں تعطل برقرار ہے۔