ممبئی ، 10اگست (یو این آئی) شیوسینا (یو بی ٹی) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 11 اگست کو مہاراشٹرا کے تمام ضلع کلکٹر دفاتر کے باہر ایک بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کرے گی، جس کا مقصد مہایوتی حکومت کے اُن وزراء کو نشانہ بنانا ہے جن پر بدعنوانی اور غیر اخلاقی رویے کے الزامات عائد ہیں، ساتھ ہی اُن حکومتی جماعت کے رہنماؤں کو بھی بے نقاب کرنا ہے جو ان وزراء کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔ یہ احتجاج ریاست بھر میں بیک وقت کیا جائے گا اور اس میں مختلف امور کو نمایاں کیا جائے گا۔