ممبئی، 24 اگست (یواین آئی) بڑے پیمانے پر انتخابی بدانتظامی کے الزامات کے درمیان شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے پیر کو پارٹی کارکنوں کو ہدایت دی کہ وہ گھر گھر جا کر آئندہ بلدیاتی انتخابات سے پہلے ووٹر لسٹ چیک کریں۔ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں کل دہیسر میں پارٹی کی شاخ نمبر 4 کے دورے کے دوران شیوسینا کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ ہمارے ووٹ چوری ہو رہے ہیں۔