شیوشنکر کو 23 اکٹوبر تک گرفتار نہ کیا جائے: کیرالا ہائیکورٹ

   

Ferty9 Clinic

کوچی: کیرالا ہائیکورٹ نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو ہدایت دی ہیکہ وہ معطل شدہ آئی اے ایس آفیسر اور سابق پرنسپل سکریٹری برائے چیف منسٹر کیرالا ایم شیوشنکر کو 23 اکٹوبر تک گرفتار نہ کیا جائے۔ عدالت نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ سے یہ بھی کہا ہیکہ وہ شیوشنکر کی جانب سے داخل کردہ قبل از وقت گرفتاری درخواست ضمانت پر اپنی رپورٹ بھی داخل کرے۔ کیرالا سونے کی اسمگلنگ کیس میں رقومات کے مقدمہ میں تحقیقات کرنے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کو ہدایت دی تھی۔ عدالت نے اس کیس کی سماعت 23 اکٹوبر تک ملتوی کردی ہے ۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی جانب سے گرفتاری کے اندیشے پر شیوشنکر نے عدالت میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری داخل کی تھی ۔ آج عدالت نے اس معاملہ پر غور کیا۔ ای ڈی نے کہا کہ اس نے شیوشنکر کی گرفتاری کا ابھی تک فیصلہ کیا ہے۔ اس نے اپنا تفصیلی جواب داخل کرنے کیلئے عدالت سے مہلت مانگی ہے۔