بنگلور ۔ 30 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج دہلی ہائیکورٹ کو بتایا کہ اس نے کانگریس لیڈر ڈی کے شیوکمار کی اہلیہ اور والدہ کو منی لانڈرنگ کیس میں تازہ سمن جاری کئے ہیں۔ تاہم شیوکمار کی اہلیہ اوشا اور والدہ گورماں کے وکیل نے کہا کہ انہیں کوئی سمن موصول نہیں ہوئے۔ آئندہ سماعت 4 نومبر کو مقرر ہے۔