شیوکمار کی عدالتی تحویل ای ڈی کی درخواست پر فیصلہ

   

نئی دہلی ۔ 17ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام ) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج دہلی کی ایک عدالت سے درخواست کی کہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کرناٹک کانگریس کے لیڈر ڈی شیوکمار کو عدالتی تحویل میں دیا جائے جسے خصوصی جج اجئے کمار نے قبول کرلیا۔ ای ڈی نے شیوکمار کو تحویل میں رکھ کر پوچھ تاچھ کرنے کی اجازت بھی چاہی ۔ جج اجئے کمار نے ای ڈی کو ہدایت دی کہ شیوکمار کو پہلے ہاسپٹل لے جائیں اور دیکھیں کہ آیا ڈاکٹر انھیں وہاں شریک کرنے کا مشورہ دیتے ہیں؟ شیوکمار کے وکیل نے استدلال پیش کیا تھا کہ اُن کی صحت کافی خراب ہے ۔