شیو سینا ، این سی پی اور کانگریس اتحادکیخلاف عرضی

   

نئی دہلی۔ 15 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائرکرکے مہاراشٹرا میں شیو سینا، کانگریس اور این سی پی کے درمیان انتخابات کے بعد اتحاد کو اقتدار حاصل کرنے کیلئے ووٹرز سے کی گئی ’دھوکے بازی‘ اعلان کی مانگ کی گئی ہے۔شیو سینا کے رخ میں تبدیلی ووٹرز کے ذریعہ این ڈی اے میں ظاہر کئے گئے بھروسے کیساتھ کھلواڑ ہے۔اس عرضی کے اگلے کچھ دنوں میں سماعت کیلئے لسٹڈ (درج) ہونے کی امید ہے۔ عرضی میں الزام لگایا گیا ہیکہ بی جے پی کے ساتھ مل کر انتخابات لڑنے والی شیو سینا کے رخ میں تبدیلی کچھ اور نہیں بلکہ ووٹرز کے ذریعہ این ڈی اے میں ظاہر کئے گئے بھروسے کے ساتھ کھلواڑ ہے۔گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کے ذریعے مرکز کو بھیجی گئی اس رپورٹ کے بعد مہاراشٹر میں منگل کو صدر راج نافذ کردیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کے ذریعہ تمام تر کوشش کرنے کے باوجود ریاست میں موجود حالات کے مد نظر مستحکم حکومت کی تشکیل ناممکن ہے۔پرمود پنڈت جوشی کی طرف سے دائر عوامہ عرضی میں مرکز اور ریاست کو یہ ہدایت دینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہیکہ وہ شیو سینا، کانگریس۔این سی پی اتحاد کی طرف سے طے کئے جانے والے وزیر اعلیٰ کی تقرری کرنے سے بچیں۔