شیو سینا ایم ایل اے کیخلاف ای ڈی کا اقدام تعصب پر مبنی

   

ممبئی۔کانگریس نے کہا کہ شیوسینا ایم ایل اے پرتاپ سرنائک کیخلاف ای ڈی کی کارروائی سیاسی تعصب کی بنا پر ہوئی ہے ۔ مرکزی حکومت نے اپوزیشن کیخلاف ای ڈی، سی بی آئی اور انکم ٹیکس جیسی ایجنسیوں کا غلط استعمال کیا ہے ۔ ان اداروں کو اپوزیشن کی حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے اور مہاراشٹر وکاس اگھاڑی حکومت میں شامل شیو سینا ایم ایل اے کیخلاف ای ڈی کی کارروائی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔