اورنگ آباد: شیوسینا (ٹھاکرے گروپ) کے کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں نے جمعرات کو مہاراشٹر کے اورنگ آباد ضلع میں کسانوں سے بجلی کے بلوں کی زبردستی وصولی اور فصلوں کی انشورنس کمپنیوں میں بدانتظامی کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے چکہ جام کرکے احتجاج و مظاہرہ کیا۔ریاستی قانون ساز کونسل میں اپوزیشن لیڈر امباداس دانوے نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ گنگاپور تعلقہ میں اورنگ آباد-پونے شاہراہ پر احتجاج کی قیادت کی۔ مسٹر دانوے اور پارٹی کارکنوں کو پولس نے حراست میں لے لیا۔ مسٹر دانوے نے کہا کہ “اس بار زیادہ بارش کی وجہ سے کسانوں کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے جس کی وجہ سے وہ مالی بحران کا شکار ہیں اور ریاست بھر میں کسانوں سے جبراً بجلی کے بل وصول کیے جارہے ہیں۔ اور بغیر پیشگی اطلاع کے بجلی منقطع کی جارہی ہے ۔