جموں: شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے ) کے جموں و کشمیر یونٹ نے جمعہ کے روز یہاں جموں میونسپل کارپوریشن کے خلاف ایک احتجاجی ریالی بر آمد کی۔ احتجاجی جم کر نعرہ بازی کرتے ہوئے میونسپل کونسل کے ملازموں کو سزا دینے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔اس موقع پر فرنٹ کے صدر منیش سہانی نے میڈیا سے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی کمشنر اور دیگر عملے کو جواب دینا ہوگا کہ جب کوئی قرار داد ہی پاس نہیں ہوئی تو دکانوں کے آگے پیلی لکریں ڈالنے کی کارروائی کیونکر انجام دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کارپویشن کے لوگوں نے قانون توڑا ہے لہٰذ ا ان کو سزا ملنی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس کارروائی کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور اگر ہماری مانگوں کا پورا نہیں کیا گیا تو ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔ انہوں نے ہفتہ کو جموں بند کی کال بھی دی اور تمام تجارتی انجمنوں سے اس کی حمایت کرنے کی اپیل بھی کی۔