جموں: شیو سینا (بالا صاحب ٹھاکرے ) کے جموں و کشمیر یونٹ نے جمعرات کے روز پاکستان کے خلاف زور دار احتجاج درج کیا۔احتجاجی پاکستان کے خلاف جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے اور انہوں نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی تصویروں کو نذر آتش بھی کر دیا۔اس موقع پر فرنٹ کے صدر منیش سہانی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پاکستان کی طرف سے سرحد پر اسلامی ممالک کو جمع کرنے کے خلاف احتجاج درج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی اکٹھے ہو کر پاکستان کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔موصوف صدر نے کہا کہ پاکستان سے جو بھی یہاں آئے گا ہم سب مل کر اس کی اطلاع دیں گے ۔
