شیو سینا کے باغیوں کو اپنے راستے الگ کرنے کے فیصلے پر افسوس ہوگا: سنجے راوت

   

ممبئی: شیوسینا کے رہنما سنجے راوت نے جمعرات کو کہا کہ باغیوں نے اپنا راستہ خود چنا ہے اور انہیں اپنے فیصلے پر افسوس ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیوسینا ایک مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں ایک شخص ادھو ٹھاکرے کی طرح کرتا پاجامہ میں نظر آرہا ہے اور اس کی پیٹھ پر زخم سے خون بہہ رہا ہے۔ راوت نے یہ بھی لکھا، بالکل ایسا ہی ہوا قابل ذکر ہے کہ بدھ کو وزیر اعلی کے طور پر کابینہ کی آخری میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے ادھو ٹھاکرے نے باغیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اپنے لوگوں نے دھوکہ دیا ہے۔ ٹھاکرے شیوسینا کے صدر بھی ہیں۔ راؤت نے کہا کہ شیوسینا، جو نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اور کانگریس کے ساتھ مل کر مہا وکاس اگھاڑی حکومت کی قیادت کر رہی تھی ایک مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی۔