ممبئی :مہاراشٹرا کے قدآور قائد اور منجھے ہوئے سیاست دان شرد پوار کو یو پی اے کی قیادت سونپے جانے کے شیو سینا کے مطالبہ کو کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما محمد عارف نسیم خان نے پوری طرح سے خارج کرتے ہوئے کہا کہ یہ یو پی اے میں پھوٹ ڈالنے کی ایک کوشش ہے ۔ ایک نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شیو سینا یو پی اے کا حصہ نہیں ہے اس لیے اسے اس معاملے میں رائے دینے کا کوئی حق نہیں۔واضح رہے کہ شیو سینا کے ترجمان مراٹھی اخبار ‘سامنا’ نے اپنے ایک داریے میں ,مہاراشٹرا کے مرد آہن شرد پوار کو یو پی اے کی قیادت سونپنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے سامنے حزبِ اختلاف بے بس ہو چکی ہے ۔ اخبار نے لکھا کہ سونیا گاندھی نے اب تک یو پی اے کی قیادت بخوبی نبھائی ہے لیکن اب تبدیلی کی ضرورت ہے ۔ اس اداریے کے شائع ہونے کے بعد ایک بار پھر سے کانگریس اور شیو سینا کے دورمیان تلخی پیدا ہونے کے اثار نظر آرہے ہیں۔ اور دنوں پارٹیوں کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ جس میں اپنے اپنے موقف کو درست اور جائز قرار دیا جا رہا ہے ۔اس ضمن میں ایک چینل پر عارف نسیم خان نے اپنے بیان میں اس مطالبہ کے بارے میں کہا ہے کہ وقتاً فوقتاً اس طرح کی بات اٹھا کر اور افواہیں پھیلا کر یو پی اے کو کمزور کرنے کا کام کیا جا رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ نہ پارٹی کا کوئی باضابطہ بیان ہے اور نہ ہی شیو سینا کو کوئی حق ہے کہ وہ اس طرح کو کوئی مشورہ دے ، کیونکہ وہ یو پی اے کو حصہ نہیں ہے ۔