نئی دہلی، 9 نومبر (یواین آئی) تقریباً ایک دہائی بعد مشہور فلم ڈائریکٹر شیکھر کپور اپنی اہم ترین فلم پانی کو ایک بار پھر دوبارہ بنانے کرنے کی تیاری میں ہیں، لیکن اس مرتبہ یہ فلم مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے بنائی جائے گی۔ قابلِ ذکر ہے کہ یہی وہ فلم ہے جس میں آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کو مرکزی کردار کے لیے منتخب کیا گیا تھا، لیکن یش راج فلمز کے پروجیکٹ سے الگ ہونے کے بعد اس فلم کو روک دیا گیاتھا۔ شیکھر کپور نے یو این آئی سے بات چیت میں بتایا کہ اب وہ فلم ‘پانی’ کو اے آئی ٹیکنالوجی کے ذریعے دوبارہ بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ لوگوں نے کہا تھا کہ یہ فلم بہت مہنگی ہے ، لیکن اب میں اسے اے آئی سے بنانے جا رہا ہوں جو تیز اور کم خرچ دونوں ہے ۔ اس بار فلم ضرور شروع ہوگی۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلم کے اصل اداکاروں کو اے آئی ماڈل کے مطابق بدلا جا سکتا ہے ۔
