48 افراد پر مقدمات، 283 بچے آپریشن مکان سے بازیاب
حیدرآباد۔ 20 جولائی (سیاست نیوز) سائبرآباد کی شی ٹیموں نے گزشتہ ہفتہ 12 تا 19 جولائی تک 120 ڈیکو آپریشنز کئے اور کل 49 افراد کو عوامی مقامات پر بے حیائی اور خواتین کے ساتھ چھیڑچھاڑ کرتے ہوئے پایا گیا جس کے بعد انہیں حراست لیکر کی کونسلنگ کی گئی۔ 48 افراد پر چھوٹے مقدمات درج کئے گئے۔ شی ٹیموں کو 30 شکایتیں خواتین کی جانب سے موصول ہوئیں۔ مختلف مقامات پر 64 بیداری پروگرام منعقد کئے گئے اور سائبرآباد میں خواتین اور بچوں کی حفاظت ونگ میں پانچ کونسلنگ سیشن منعقد کیا گیا۔ انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ نے 130 شرکاء کے ساتھ انسانی اور بچوں کی اسمگلنگ، چھیڑچھاڑ، سوشل میڈیا پر ہراسانی، بچوں کی شادیوں، بچوں کے حقوق، چائلڈ لیبر، بھیک مانگنے، سائبر فراڈ سے متعلق آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا۔ آپریشن مسکان (II) کے ذریعہ پولیس نے 283 بچوں کو بازیاب کرایا جن میں سے 273 کو ان کے خاندانوں کے حوالہ کیا گیا جبکہ 13 کو شیلٹر ہومز میں داخل کیا گیا اور اس سلسلہ میں 55 مقدمات درج کئے گئے۔ بھروسہ سنٹر کے ذریعہ 31 خاندانوں کی کونسلنگ کی گئی۔ ش