شی ٹیم میں نئی تکنیک ایجاد، ایپ کے ذریعہ مقامات کی جیو ٹیاگنگ

   

حیدرآباد۔/29 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) ریاست میں خواتین کی حفاظت کو خصوصی اہمیت دینے والی پولیس نے اب غیر معمولی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ جدید عصری آلات کے ذریعہ خواتین کو حوصلہ فراہم کرنے والی پولیس نے اب شی ٹیم میں ایک نئی تیکنک کو ایجاد کیا ہے۔ شی ٹیم کے ایپ کے ذریعہ اب مقامات کی جیو ٹیاگنگ کی جائے گی۔ اب جیو ٹیاگنگ کے ذریعہ ویمن سیفٹی ونگ کیلئے مزید آسانی فراہم ہوسکتی ہے۔ ریاست بھر میں اب شی ٹیم علاقہ اور حدود تک محدود نہیں رہے گی۔ یعنی عادل آباد تا حیدرآباد میں بھی شی ٹیم کی کارروائی سے ریاست کی تمام معلومات فراہم ہوں گی۔ اعلیٰ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ چھیڑ چھاڑ سے زیادہ خطرناک ناقابل بیان تکالیف سے کام کے مقامات اور دیگر اداروں میں خواتین پریشان ہیں۔ کامیاب اور مثالی انداز میں جاری شی ٹیم کے اقدامات کو مزید مضبوط کیا جارہا ہے۔ خواتین اور لڑکیوں پر ہونے والے ہر چھوٹے مظالم کو اس ایپ میں پیش کیا جائے گا۔ شی ٹیم مراکز، بھروسہ سنٹرس، اینٹی ویمن ٹرائیکنگ ، سائبر کرائم ، اس طرح تمام زمروں میں خواتین اور لڑکیوں پر ہونے والے مظالم ریاست کے کسی بھی کونے میں رونما ہوں انہیں شی ٹیم ایپ میں پیش کیا جائے گا۔ ع