صائم ایوب نمبر ایک آل راؤنڈر بن گئے

   

دبئی ، یکم اکتوبر (ایجنسیز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوںکی درجہ بندی جاری کردی۔ پاکستان کے صائم ایوب نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر بن گئے۔ صائم ایوب 4 درجہ بہتری کے بعد پہلے نمبر پر آگئے، انہوں نے ہندوستان کے ہاردیک پانڈیا سے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔ ہاردیک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈر رینکنگ میں دوسرے نمبر پر چلے گئے جبکہ محمد نواز 4 درجے ترقی کے بعد 13ویں اور فہیم اشرف 4 درجے بہتری کے بعد 35 ویں نمبر پر آگئے۔ ٹی ٹوئنٹی بولروں کی فہرست میں ورون چکرورتی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے ابرار احمد 3 درجے تنزلی کے بعد7 ویں نمبر پر چلے گئے۔ ہندوستان کے کلدیپ یادیو 9 درجے بہتری کے بعد 12ویں اور پاکستان کے شاہین آفریدی 12 درجے ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر آگئے جبکہ سفیان مقیم 3 درجے تنزلی کے بعد 19ویں نمبر پر چلے گئے۔جسپریت بمرا 12 درجے بہتری کے بعد 29ویں نمبر پر آگئے اور پاکستان کے حارث رؤف 5 درجہ تنزلی کے بعد 33 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی درجہ بندیمیں ہندوستانی اوپنر ابھیشک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ کپتان سوریا کمار یادیو کی دو درجے تنزلی ہوئی ہے، وہ 8ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔