صائم ایوب کی جلد پاکستانی ٹیم میں واپسی متوقع

   

کراچی : پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ ئی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق صائم ایوب صحت یابی کا مرحلہ مکمل کر کے لاہور پہنچ گئے ہیں جہان ان کا نیشنل اکیڈمی میں فٹنس ٹسٹ ہو گا۔ ذرائع نے مزید کہا ہے صائم ایوب عید کراچی میں اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ عید منائیں گے۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان سوپر لیگ میں صائم ایوب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے، ان کی برطانیہ سے آنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی کرکٹر صائم ایوب کے ٹخنے میں جنوری میں فریکچر ہوا تھا جس کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر وہ لندن میں علاج کرا رہے تھے۔