حیدرآباد ۔ 30 اپریل (راست) قرآن کے رموز کو سمجھنے کے لئے صاحب قرآن سے جتنی گہری محبت ہوگی اتنا ہی اسے علم سے سیراب ہوتا جائے گا کیونکہ اللہ نے کلام ربانی کو قلبِ مصطفی پر نازل کیا بندہ جتنا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے جائے گا اللہ پاک اس کے باطن کو عشق الہٰی سے روشن کرے گا صاحب قرآن کانفرنس شب قدر کے مقدس موقع پر جس کا آغاز حضرت مولانا سید حبیب شاہ قادری امام و خطیب درگاہ یوسفینؒ کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں ہدیہ نعت مولانا فرحات اللہ شریف، قاضی عظمت اللہ جعفری، مولانا سید حیدر شاہ قادری، جناب سلمان قادری چشتی، جناب انیس قادری حافظ ندیم قادری نے سنانے کا شرف حاصل کیا۔ مہمان خصوصی سید باقر حسینی سیف پاشاہ، جناب سید وحید علی قادری نے بھی شرکت کی۔ بارگاہ حضرات یوسفین رحمۃ اللہ علیہ زیراہتمام امام کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ سے خاطب کرتے ہوئے مولانا محمد عبد الحمید رحمانی چشتی نگران کانفرنس وہ مولانا صوفی ارشد ابولعلاء مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری، مولانا حافظ فاروق عزیز باسط نظامی، مولانا حافظ حافظ ندیم اللہ کہاکہ محبت رسول کے بغیر ر ایمان کامل نہیں ہوسکتا اسی طرح اعمال کے بغیر ر رضائے الہٰی ناممکن ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر کثرت سے درود و سلام کے ذریعے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب حاصل کر سکتے ہیں اس مختصر سی زندگی میں جو جتنا عمل کرے گا اللہ نبی کے صدقے میں اسے بے شمار نعمتوں سے سرفراز کرنے کے لئے شب قدر جیسی نعمت عطا فرمائے امت محمدیہ کو کو اپنی قسمت پر ناز کرنا چاہیے ۔ آج بھی ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم متحد ہوکر آپ نے خوش اخلاقی کے ذریعے اسلامی تعلیمات سے علاقہ واری زبانوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے قرآن و صاحب قرآن کے پیغام سے دنیا کو واقف کروانا فرائض میں شامل ہے۔ کانفرنس کے آخر میں مولانا محمد عبد الحمید رحمانی چشتی صدر کل ہند تنظیم اصلاح معاشرہ نے ذکر جہری اور دعا کی۔