صارفین کی عمر جاننے کیلئے فیس بک کانیا طریقہ

   

واشنگٹن : اب فیس بک اپنے صارفین کی اصل عمر بھی جان لے گا۔ اس کام کا مقصد کم عمر صارفین کو ’سائن اَپ‘ کرنے سے روکنا ہے جس کیلئے جدید ٹکنالوجی استعمال کی جائے گی۔ یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ 13 سال سے کم عمر کے افراد کے اکاؤنٹس کا پتہ لگانا اور ہٹانا آسان نہیں ہے، فیس بک انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ 13 سال سے کم عمر کے صارفین کو اپنی عمر کے بارے میں جھوٹ نہ بولنے پر راضی کرنے کے طریقے تلاش کر رہا ہے جس کے تحت مصنوعی ذہانت والی ٹکنالوجی کااستعمال کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فیس بک اور انسٹاگرام 13سال سے کم عمر کے لوگوں کے لیے نہیں بنائے گئے ۔