صارفین کے ساتھ دھوکہ دہی پر سخت انتباہ

   

نظام آباد میں عالمی یوم صارفین پروگرام سے ضلع کلکٹر کا خطاب

نظام آباد :ـ16؍ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )عالمی یوم صارفین کے موقع پر اڈیشنل کلکٹر کرن کمار نے کلکٹریٹ میں محکمہ سیول سپلائیز کی جانب سے منعقدہ اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کے حقوق اور ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے قواعد کے مطابق ان کی خدمات انجام دیں ۔ صارفین کے ساتھ اگر کسی قسم کی دھوکہ دہی کی گئی تو شکایت کرنے کی صورت میں اس پر فوری کارروائی کریں ۔ اشیاء کی خریدی میں دھوکہ دہی کی جارہی ہے اس کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور صارفین شعور بیدار کرنے کیلئے آرمور کنزومر فورم کی جانب سے تیار کردہ پمفلٹس کی رسم اجراء کی اس موقع پر کرن کمار نے کہا کہ بیورو انڈین اسٹارنڈ نمائندوں کے ساتھ اجلاس طلب کرتے ہوئے معیاری اشیاء کے بارے میں شعور بیدار بھی کیا گیا تھا ۔ کنزومر اپنے حقوق اور ذمہ داریوں ، میعاری اشیاء کی خریدی کو بہتر خدمات حاصل کرسکتے ہیں اس موقع پر دھوکہ دہی کی گئی تو فوری کنزومر فورم سے رجوع ہوں ۔ موجودہ دور میں جدید ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے خریدی کریں ۔ غلط چیزوں کی خریدی سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ۔ ڈی ایس او چندرا پرکاش ، سیول سپلائیز ڈی ایم جگدیش ، ڈی ای او درگاپرساد ، ڈی ایم اینڈ ایچ اوڈاکٹر سدرشنم نے بھی اس اجلاس میں موجود تھے۔