صاف ستھرا ماحول پیدا کرنے عوام کو مشورہ

   

Ferty9 Clinic

بانسواڑہ : بانسواڑہ میں اسمبلی اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی نے ANR گارڈن میں ایک اجلاس منعقد کرتے ہوئے میونسپل بلدیہ بانسواڑہ عہدیداروں وارڈ ممبروں کے ہمراہ ایک اجلاس سے اپنے خطاب میں کہا کہ اپنے شہر کو خوبصورت اور سرسبز و شاداب بنانے کیلئے سب سے پہلے اپنے مکان کی صفائی اور صاف ستھرا ماحول پیدا کریں ۔ اپنے مکان میں جمع گندہ کوڑا کچرہ وعیرہ کو باہر نکال دیں اور بلدیہ گاڑی میں ڈالیں تاکہ اپنے گھروں سے زہریلے مچھر کا خاتمہ ہوسکے ۔ پوچارام نے کہا کہ بانسواڑہ شہر کے تمام عوام کی یہ ذمہ داری ہوتی ہے کہ اپنے محلہ ، اپنے مکانوں کے اطراف و اکناف کی گندگی کو دور کریں ۔ اس موقع پر بانسواڑہ بلدیہ چیرمین گنگا دھر ، ڈپٹی چیرمین زبیر ، کرشنا ریڈی ، بلدیہ وارڈ ممبرس وغیرہ موجود تھے ۔