سنگاریڈی میں جناب محمد عارف الدین مرحوم کے تعزیتی جلسہ سے مقررین کا خطاب
سنگاریڈی 11 ؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سنگا ریڈی کی معروف شخصیت صدر یونائٹیڈ مسلم فورم الحاج محمد عارف الدین مرحوم کا ایک تعزیتی جلسہ و اعتراف خد مات اسلامک سنٹر جلا ل باغ سنگاریڈی میں یونائٹیڈ مسلم فورم سنگاریڈی کے زیر اہتمام اور جناب محمد مولانا نائب صدر یونا ئٹیڈ مسلم فور م کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں جناب مولانا شاہ محمد مشرف حسین ذکی ‘ جناب ایم جی انور صدر ایم پی جے ‘ جناب ایم اے حکیم ایڈ وکیٹ و سابق نائب صدر نشین اردو اکیڈ یمی ‘ مولانا قمر عالم قا سمی سکریٹری یونائٹیڈ مسلم فورم ‘ جناب اطہر محی الدین شاہد امیر مقامی جماعت اسلامی ‘جناب الحاج محمد مجیب الدین سابق صدر مسجد دیندارخان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔مولانا قمر عالم قا سمی سکریٹری یونائٹیڈ مسلم فورم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم الحاج محمد عارف الدین ملت کے بہت ہمدرد تھے۔مرحوم نیک صفت اور سنجیدہ مزاج کے حامل ‘قوم و ملت کے مسا ئل کی یکسوئی میں ہمیشہ پیش پیش رہا کر تے تھے ۔اس کے علاوہ سیا سی ‘ سماجی اور معاشی مسا ئل کی بھی بہتر رہنمائی کر تے تھے۔ایسے بے لوث اور دور اند یش رہنما و سر پر ست سے ہم محروم ہو چکے ہیں۔اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات کو بلند فرمائے۔ انہیں جنت الفردوس میں داخل فرمائے۔جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے۔ مولانا شاہ محمد مشرف حسین ذکی نے کہا کہ جانے والے پھر لوٹ کر نہیں آتے لیکن جانے والوں کی یاد بہت آتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صالحین کا ذکر کرنا گنا ہوں کا کفارہ ہے۔ ایم جی انور صدر ایم پی جے نے کہا کہ مرحوم محمد عارف الدین ہما رے لئے بہت ہی شفیق اور ہر دلعزیز تھے۔مرحوم محمد عارف الدین بہت ہی پر خلوص شخصیت کے حامل تھے بہت ساری خوبیاں ان میں بدرجہ اتم موجود تھیں وہ ایک زندہ دل شخص تھے۔جناب ایم اے حکیم ایڈ وکیٹ و سابق نائب صدرنشین ارد و کیڈ یمی نے کہاکہ مرحوم محمد عارف الدین نے بہت سارے سماجی خدمات انجام دے چکے ہیں۔وہ عوام الناس کیلئے بے لوث خدمات انجام دیا کر تے تھے۔ان میں بہت سا دگی تھی وہ ہمیشہ اخلاص کی بنیاد پر کام کیا کر تے تھے۔جناب محمد اطہر محی الدین شاہد نے کہا کہ مرحوم الحاج محمد عارف الدین نے بچوں کو دینی تعلیم کی جانب زیادہ راغب کر تے تھے۔ اور بچوں کو دینی کتب فراہم کر تے ہوئے سنگاریڈی میں دینی ماحول فراہم کرنے کی سعی واقدامات کر تے تھے۔اس کے علاوہ بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھانے کیلئے ہمت افزائی کیا کر تے تھے۔اجلاس کے اختتام پر مرحوم محمد عارف الدین کی مغفرت کیلئے مولانا قمر عالم قا سمی نے دعاء کی ۔اور سید شا نواز نے تمام شرکاء سے اظہار تشکر کیا ۔اس اجلاس میں وقار الدین نوید فرزند مرحوم محمد عارف الدین ‘ محمد فہیم الدین ‘ محمد نعیم الدین اعجا ز ‘ عزیز پٹیل ‘ سید شا ہ نواز ‘ حافظ شیخ عارف‘ محمد عبد الوحید حیدری ‘ محمد اعظم ‘محمد عبدالمجید امام و خطیب مسجد دیندارخان ‘ محمد طاہر لکچرر ‘ غلام صمد انی ‘ محمد ناہیڈ ‘محمد عبدالقدیر ‘ ایم جی قادراور دیگر موجود تھے۔