صالح کی امریکی سفارت خانے پر حملے کی مذمت

   

ماسکو، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے صدر برہم صالح نے بغداد میں واقع امریکی سفارت خانے پر ایران نواز مظاہرین کے حالیہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عراق کی خود مختاری پر کیا گیا پہلا حملہ تھا۔العربیہ براڈکاسٹر کے مطابق مسٹر صالح نے یاد کیا کہ یہ حملہ عراقی حکومت کے لئے پابند بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔