صبا ماہیں کوبین الاقوامی چمپئن شپ میں رسائی پر مبارک باد

   

حیدرآباد، 9 نومبر( ایجنسیز) بی آر ایس ورکنگ پریذیڈنٹ کے ٹی آر نے حیدرآباد کی 12 سالہ کراٹے کھلاڑی صبا ماہین کو مبارکباد دی، جنہوں نے قومی سطح پر 18 مقابلوں میں حصہ لے کر میڈلز جیتے ہیں۔ صبا ماہین دسمبر میں دبئی میں ہونے والی انٹرنیشنل کراٹے چمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ کے ٹی آر نے اعلان کیا کہ وہ صبا کی اس ایونٹ میں شرکت کے لیے ضروری مالی معاونت فراہم کریں گے۔ سابق وزیر تالاسانی سرینواس یادو اور سابق اسپورٹس اتھارٹی چیئرمین الیپورم وینکٹیشور ریڈی نے بھی صبا کو مبارکباد دی۔