٭ سابق انڈین کرکٹر صبا کریم کے 28 سالہ فرزند فیدل صبا کو ممبئی میں گام دیوی پولیس نے بے احتیاط ڈرائیونگ پر گرفتار کرلیا ہے۔ صبا کے فرزند نے اپنی کار سے 22 سالہ لڑکی کو ٹکر دے دی جسے کئی زخم آئے ہیں۔ پولیس کے مطابق صبا کے فرزند نے لڑکی کو فوری قریبی ہسپتال پہنچایا جہاں ایکسرے سے توثیق ہوئی کہ لڑکی کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی اور اس کے کندھے میں فریکچر آیا۔