سری نگر : اقلیتی امور کے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آج کہا کہ ایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کی صبح کی خوبصورت سیر سیاسی بحث کا موضوع بن گئی، اور اس کی گونج جموں و کشمیر اسمبلی میں بھی سنائی دی۔انہوں نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں لکھا:”سری نگر میں قیام کے دوران ٹیولپ گارڈن کے دورے پر گیا، جہاں میری ملاقات وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ہوئی۔”کرن رجیجو نے مزید کہا کہ یہ ملاقات جان بوجھ کر صبح کے وقت کی گئی تاکہ بعد ازاں آنے والے سیاحوں اور مقامی افراد کو کسی قسم کی زحمت نہ ہو۔انہوں نے کہا:”اس مختصر اور خوشگوار ملاقات میں ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ خیالات اور خوشیوں کا تبادلہ کیا۔