صبح کی چہل قدمی اور کھانے پر کنٹرول صحت کا راز : اسٹالن

   

چینائی: ٹاملناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے ہر روز صبح چہل قدمی کرتے ہیں اور شاید یہی ان کی فٹنس کا راز ہے۔ 68 سالہ اسٹالن جب گذشتہ روز روزمرہ کی طرح چہل قدمی کیلئے نکلے تو انہیں دیکھ کر نہ صرف نوجوان مرد بلکہ خواتین بھی حیرت زدہ رہ گئیں اور بالآخر ان کے قریب جاکر یہ سوال پوچھ ہی لیا کہ ’’سر، آپ کے ہمیشہ چاق و چوبند اور چہرہ پر تازگی کا کیا راز ہے؟‘‘۔ یہ سن کر اسٹالن مسکرائے اور وہاں موجود خواتین سے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے کھانے پینے پر کنٹرول رکھتا ہوں اور صبح کی چہل قدمی سے کبھی ناغہ نہیں کرتا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ جب سے ایم کے اسٹالن برسراقتدار آئے ہیں ان کی چہل قدمی اور دیگر ورزشوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً پوسٹ کی جاتی رہی ہیں۔