صبح کی چہل قدمی کیلئے پارکس کھولنے کی

   

چیف منسٹر کے سی آر سے واکرس اسوسی ایشن کی اپیل
حیدرآباد : باغات میں صبح کے اوقات میں چہل قدمی کرنے والے ہزارہا افراد حیدرآباد و سکندرآباد میں پارکس بند رکھے جانے پر فکرمند ہیں اور پارکس کی دوبارہ کشادگی پر زور دے رہے ہیں۔ اندرا پارک واکرس اسوسی ایشن نے جس کے چھ ہزار ارکان ہیں، چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے اندرا پارک دوبارہ کھول دینے کی اپیل کی ہے۔ اسوسی ایشن نے کہاکہ چہل قدمی سے مدافعت کی قوت بڑھتی ہے اور حفظان صحت میں اس کا اہم رول ہے۔ ایسے وقت جبکہ معمول کی زندگی بحال ہوچکی ہے، پارکس کو بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔