صبیحہ کے قاتلوں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

نظام آباد جمعیۃ العلماء کے ذمہ داروں کی پولیس عہدیداروں کو یادداشت
نظام آباد :مولانا جمیل بیگ و جمعیۃ العلماء کے اراکین کی جانب سے مقامی پولیس عہدے دار ایس آئی پربھاکر کو ایک یادداشت پیش کی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صبیہ سیفی کے قتل پر اپنے شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان امن کا گہوارہ ہے، اس امن کے گہوارے کی فضا کو مکدر کرنے کیلئے آئے دن شرپسندی کے واقعات میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے، ملک کی امن و شانتی کی برقراری کیلئے ظالموں کو کیفر کردار پہونچانا ضروری ہوتا ہے، ورنہ فضاء دن بدن بگڑتی جاتی ہے، دلی شہر کی رہنے والی صبیحہ کو جس بے دردی کے ساتھ درندہ صفت انسان نما جانوروں نے بدسلوکی کی، اور بے رحمی کے ساتھ سفاکانہ قتل کیا ہے، ان تمام قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہونچانا حکومت ہند کی سب سے اولین ذمہ داری بنتی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند بھیمگل کے ذمہ داران،حافظ محسن نے اپنے شدید غم و غصہ کے اظہار کے ساتھ جلد از جلد صبیحہ کے قاتلوں کو سزائے موت دینے کا پرزور مطالبہ کیا اس موقع پر حافظ الیاس مصور حسین، علیم الدین شیخ عظمت حسیب قریشی محمد مجیب محمد عقیل و دیگر موجود تھے۔