نیویارک۔ 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صبیح خان متوطن مرادآباد (یوپی) کو ایپل کے نئے سینئر وائس پریسیڈنٹ آپریشنس مقرر کیا گیا ہے۔ وہ گزشتہ 24 سال سے ایپل میں برسرکار ہیں۔ انہوں نے ہندوستان میں پانچویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی۔ بعدازاں ان کا خاندان سنگاپور منتقل ہوگیا۔ سی ای او ایپل ٹم کک نے آج اس کا انکشاف کیا۔
