صحابہ کرامؓ کی سیرت سے نئی نسل کو واقف کروانے کی کوشش

   

نظام آباد میں صحابہ کرام کوئز مقابلے ، کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات کی تقسیم
نظام آباد. 6/ اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل و چئرٹیبل ٹرسٹ نظام آباد کے زیر اہتمام و زیر صدارت صدر ٹرسٹ مفتی سعید اکبر پہلی مرتبہ سیرت صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین تحریری کوئز مقابلے منعقد کیے گئے۔ شہر کے مختلف پرائمری و ہائی اسکول کے علاوہ جونیئر اور ڈگری کالجس کے سینکڑوں طلبہ و طالبات نے اردو زباں میں منعقدہ ان تحریری کوئز مقابلے میں پرجوش حصہ لیا اور دین اسلام سے اپنی وابستگی و صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین سے اپنی بے پنہاں محبت کا ثبوت پیش کیا ہے۔ ان کوئز مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات کو ٹرسٹ کی جانب سے تین ترتیب فرسٹ۔ سکنڈ اور تھرڈ میں رکھا گیا۔ اپنی بہترین تحریری صلاحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اول مقام حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اسما خانسا سکنڈ ایئر کریسنٹ گرلز کالج اور بشرہ جہاں سکنڈ ایئر شاہین کالج کو اول مقام حاصل کرنے پر نقد رقم، مومنٹو، سرٹیفکیٹ دیا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ اول درجہ حاصل کرنے والے طلبا لڑکوں سید عفان 8 ویں جماعت نالج پارک انٹر نیشنل اسکول سید ریحان علی دسویں جماعت کو نقد رقم کے علاوہ مومنٹو اور سرٹیفکیٹ شیخ حسن چوتھی کلاس لٹل جیمس نقد رقم مومنٹو اور سرٹیفکیٹ. محسن فردوس پانچویں جماعت ویویکانند اسکول نقد رقم. مومنٹو اور سرٹیفکیٹ نادیہ فردوس کریسنٹ جونیئر کالج. زوبیہ رمشا زنیرہ ڈگری کالج. غزالہ بیگم شاہین انٹر کالج کو نقد رقم مومنٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا. علاوہ ازیں تھرڈ پوزیشن حاصل کرنے والے فاریحہ کاشف انٹریئل فاونڈیشن، مرزا جنید احمد نالج پارک. شیخ الویرا اقرا گلوبل اسکول کو نقد رقم اور سرٹیفکیٹ و مومنٹو دیا گیا۔ اسی طرح شافیہ فاطمہ 9 کلاس لٹل جامس اسکول،مہک تسکین دسویں جماعت گولڈن جوبلی ہائی اسکول، سیدہ رشدہ دسویں جماعت مارٹینٹ ہائی اسکول کو انعام نقد رقم. مومنٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل و چئرٹیبل ٹرسٹ نظام آباد کے تحت منعقدہ ان تحریری مقابلے میں حصہ لے کر کامیابی کے ذریعے فرسٹ،سکنڈ اور تھرڈ مقام حاصل والے طلباء و طالبات کو یکم /اکٹوبر کو کلاسک فنگشن ہال میں منعقدہ جلسہ مظاہرہ قراء کے دوران مہمان قراء صدر جمیت القراء تلنگانہ و آندھرا قاری عبدالباری، قاری عبدالرحیم دیولہ، قاری سعید کاوی، قاری ابوبکر سملکی کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ علاوہ ازیں اس تحریری کوئز مقابلے میں حصہ لے کر کامیابی حاصل کرنے والے دیگر ماباقی طلباء و طالبات کو ترغیبی انعامات سے نوازا جائے گا۔ جنھیں متعلقہ تعلیمی اداروں کو تعطیلات کے بعد کشادگی پر متعلقہ اسکولوں میں عطاء کیے جائیں گے، جلسہ مظاہرہ قراء و تقسیم اسنادات کے موقع پر دو غیر مسلم طالبات گائیکواڈ ساتھی. گائیکواڈ سوندریہ آٹھویں جماعت گورنمنٹ ہائی سکول قصاب گلی نے بھی اس تحریری کوئز مقابلے میں حصہ لیا جنھیں اسپیشل انعامات نقد رقم. مومنٹو اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ واضح رہے کہ اس اجلاس کا اہتمام اور تحریری کوئز مقابلے کا انعقاد مفتی سعید اکبر نقشبندی صدر تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل و چئرٹیبل ٹرسٹ ضلع نظام آباد کی فکر و کاوشوں سے کیا گیا۔ اس اجلاس اور تقسیم انعامات کے موقع پر شہر کے نظماء حضرات، معزز علماء کرام مولانا خضر خان، حافظ لئیق خان، مولانا عماد الدین قاسمی، اکرام الدین مفتاحی (مبلغ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ) مولانا خواجہ کلیم الدین، کریم نگر، مولانا سید سمیع اللہ،حافظ و قاری تراب الدین،مولا عبدلقیوم شاکر، مولانا طلحہ مولانا مولانا عظمت الدین، سید اظہر ، مولانا ثناء، محمد انور ٹیچر کے علاوہ شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔عبدالحی راحیل نے انتظامات کئے اور شرکاء و مہمانوں کا استقبال کیا۔