صحافتی خدمات پر خورشید حسین اختر کو تہنیت کی پیشکشی

   

بودھن 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے اذان بی ۔ ایڈ کالج میں منعقدہ قارئین سیاست کے اجلاس میں بطور مہمان خصوصی نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان نے شرکت کی۔ قارئین سیاست نے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مؤقر روزنامہ سیاست میں شائع ہونے والی خبریں و تبصرے بے باک ہوتے ہیں۔ قارئین نے روزنامہ سیاست کی غیر جانبدارانہ پالیسی پر اظہار اطمینان کیا اور قارئین بودھن نے مقامی نامہ نگار سیاست خورشید حسین اختر کی دیرینہ صحافتی خدمات کی بھی ستائش کی۔ اس موقع پر عامر علی خان صاحب نے اپنے ہاتھوں انہیں تہنیت پیش کی۔