پٹنہ: صحافی حکومت اور اقتدار کے دشمن یا وفادار نہیں ہوتے مگر موجودہ دور میں حکومت میڈیا پر حاوی ہے۔ میڈیا اور فلم ملک میں فرقہ وارانہ فساد او رتشدد پھیلا رہے ہیں۔ انگریزی کی معروف صحافی سگاریکا گھوش نے میڈیاسے بات کرہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ وہ بی آئی اے کے کانفرنس ہال میں بہار کلکٹیو کے زیر اہتمام ”گفتگو“ سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کا کام حکومت اور سیاست دانوں سے سوال کرنا ہے مگر آج زیادہ تر میڈیا حکومت کی ترجمانی کررہا ہے۔
آج میڈیا کے سامنے کئی چیلنجز بن چکے ہیں۔ میڈیا کا زیادہ تر انحصار حکومت، کارپوریٹ اور سیاست دانو ں پر ہوگیا ہے۔ ایسے حالات میں میڈیاآزاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتہارات پر زیادہ انحصار ہونے کی وجہ سے صحافی حقیقت بیانی سے کام نہیں لیتے جس کی وجہ سے میڈیا کو روزانہ حکومت اور اقتدار سے سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔ سیاست دانوں سے انٹرویو کیلئے انہیں سیاست دانوں کے مفاد کو لازمی طورپر شامل کرنے کیلئے مجبور کیا جاتا ہے۔ ایسا نہ کرنے پر میڈیا کو اشتہارات سے محروم ہونا پڑتا ہے۔ سگاریکا گھوش نے کہا کہ صحافیوں کو یہ سمجھ لینا چاہئے کہ صحافی دبے کچلے نہیں ہیں بلکہ وہ کمزوروں کی طاقت و حوصلہ ہے۔ صحافی غیر جانبدار نہیں ہوسکتے اور غیر جانب دار رہ کر وہ صحافت نہیں کرسکتے۔
انہوں نے کہا کہ صحافیو ں کو بے باک انداز میں سوال کرنا چاہئے۔ سچائی کو سامنے لانا ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔ میڈیا کو عوام میں اپنے کردار او راعتماد کو قائم رکھنے کی ہر ممکنہ کوشش کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے اور سچائی سامنے لانے پرکئی صحافیوں کوملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ او رحکومت ایسے صحافیوں کو باغی او رغدار وطن ثابت کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کی آزادی چھن چکی ہے مگر اس کے باوجود ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ا سکے لئے حقیقت پسند صحافیو ں کو آگے آنا چاہئے۔
What a passionate, fiery and intelligent interaction on politics and media at the Bihar Collective in Patna. So impressed by sharply politically aware Patna audience. Thanks Bihar Collective for inviting me to speak and for creating such a lively, engaged democratic space ! pic.twitter.com/gCYyoQ0Lfx
— Sagarika Ghose (@sagarikaghose) July 7, 2019