اردو پریس کلب نظام آباد میں یوم جمہوریہ تقریب، تلگو صحافیوں میں ایوارڈس کی تقسیم
نظام آباد :27؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اُردو اور تلگو صحافی شانہ بہ شانہ خدمات انجام دے رہے ہیں، اپنی زندگی اور قیمتی وقت کو صحافت کے فروغ کیلئے وقف کردیا ہے ۔ سماجی حالات کو اخبارات اور چینل کے ذریعہ عوام تک پہنچاتے ہوئے میل کے پتھر کا کام کررہے ہیں اگرصحافت نہ ہوتی تو سماجی نظام درہم برہم رہتا ،اسی بناء پر صحافت کو جمہوریت کا چوتھا ستون قرار دیا گیا ہے ۔ اُردو پریس کلب نظام آباد پر یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر تلگو کے نامور صحافیوں کیلئے تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں K6 اور روشنی ٹی وی اُردو ڈائریکٹر نلا رام ریڈی ، محمد صابق سینئر جرنلسٹ و کرائم رپورٹر تلگو روزنامہ آندھرا جیوتی ، ایم اروند ٹی وی 9 ویڈیو جرنلسٹ نظام آباد و کاماریڈی ، نانم موہن سینئر جرنلسٹ و کرائم رپورٹر تلگو روزنامہ ساکشی ، راجو لنگم سینئر جرنلسٹ ساکشی و جنرل سکریٹری پریس کلب نظام آباد کی شالپوشی ، گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی اور مومنٹو ز حوالے کئے گئے ۔ اس تقریب سے پریس کلب نظام آباد جنرل سکریٹری راجو لنگم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُردو اور تلگو صحافی شانہ بشانہ خدمات انجام دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے آپسی دوستی اور بھائی چارہ کو فروغ حاصل ہوگا اُردو اور تلگو صحافت مستحکم ہوسکتی ہے۔