صحافیوں پر برہم بی جے پی لیڈرنے انتظامیہ کو غلام کہا

   

کاس گنج:27جون(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع کاس گنج علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) رکن اسمبلی دویندر راجپوت نے بیٹے جسویر کے ذریعہ سورو گیٹ چوکی انچارج ستیندر پال سنگھ کو دھمکانے کی خبر کو بے بنیاد بتاتے ہوئے صحافیوں کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔راجپوت نے صحافیوں سے کہا کہ ان کے بیٹے نے کسی بھی پولیس افسر کو دھمکی نہیں دی ہے ۔ ان کا کام عوامی خدمت کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا‘میرے بیٹے نے کوئی دھمکی نہیں دی ہے اس پر لگائے الزامات بے بنیاد ہیں۔ کاس گنج کے میڈیا نمائندے کانکنی، سٹہ بازی سمیت سارے غیر قانونی کام کرتے ہیں۔آپ لوگ باتوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہواور انتظامیہ کی غلامی کرتے ہوئے ۔انہوں نے میڈیا نمائندوں پر اپنی مرضی کی خبر چلانے کا بھی الزام لگایا۔

قابل ذکر ہے کہ بدھ کو ایک معاملے میں سمجھوتہ کرانے پہنچے بی جے پی رکن اسمبلی کے بیٹے جسویر سنگھ پر الزام ہے کہ انہوں نے چوکی انچارج ستیندر سنگھ کو فون نہ اٹھانے پر چوکی سے ٹرانسفر کرانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ سادی وردی میں باہر آو تب دیکھتا ہوں۔معاملے کی اطلاع ملنے پر ایس پی اے کے شکل نے سی او کو جانچ کی ذمہ داری سونپی ہے ۔