صحافیوں پر حملہ کی مذمت ، آر ڈی او کو یادداشت

   

بھینسہ : دو روز قبل ماکلور منڈل کے ایک تلگو صحافی پر ہوئے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے بھینسہ شہر کے تلگو اردو پرنٹ اور الکٹرانک میڈیا کے نمائندے مارکنڈے ، روپیش ، شیخ حیات ، ہنمنلو ، ولاس ، راجو ، سریکانت ، گنگادھر ، سندیپ و دیگر نے آر ڈی او دفتر پہنچ کر زبردست احتجاج منظم کرتے ہوئے ایک تحریری یادداشت آر ڈی او لوکیشور راؤ کو پیش کی اور مطالبہ کیا کہ دو روز قبل ضلع نظام آباد کے ماکلور منڈل کے ساکشی رپورٹر پر ریاست میں برسراقتدار پارٹی کے قائدین کی جانب سے کیا گیا حملہ ناقابل برداشت ہے کیونکہ صحافت ملک کی جمہوریت کا چوتھا ستون اور شعبہ صحافت آزاد ہے لیکن اقتدار کے نشے میں کچھ قائدین بے باک صحافیوں کی آواز کو دباتے ہوئے عوامی مسائل کو دفن کررہے ہیں ۔ ایسے نام نہاد قائدین کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرتے ہوئے پارٹی سے معطل کرنے اور صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر کثیر تعداد میں صحافی موجود تھے۔