کاغذ نگر۔/26مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کورونا وائرس کی وباء میں دن بہ دن اضافہ ہونے کے پیش نظر اور مرکزی و ریاستی حکومتوں کی جانب سے سخت اقدامات کرتے ہوئے سارے ہندوستان کو آنے والے 21 دنوں تک لاک ڈاؤن کرتے ہوئے عوام کو اپنے اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں آج ضلع کمرم بھیم آصف آباد ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر محترمہ تروملا نے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اور مرکزی حکومتوں کی جانب سے کورونا وائرس سے ملک کے ہر شہری کو احتیاطی اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ اس لئے ضلع کمرم بھیم آصف آباد کے تمام صحافیوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ رپورٹنگ کے دوران اپنی صحت کا بھی خیال رکھیں۔ خصوصاً کورونا وائرس سے متاثرہ لوگوں کے علاقوں میں رپورٹنگ کرنے کے دوران احتیاطی اقدامات کرنے کا صحافیوں کو مشورہ دیا گیا۔ اس لئے اپنی جان اور صحت کی حفاظت کرتے ہوئے دوسروں کی رپورٹنگ کرنے کا بھی صحافی برادری کو مشورہ دیا گیا۔