صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکر کا درجہ دیا جائے :ایم پی پی

   

اورنگ آباد: مراٹھی صحافی کونسل (ایم پی پی) کے سربراہ نیاسی ایس ایم دیشمُکھ نے جمعرات کو ریاستی حکومت سے ریاست کے صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکرس کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔ دیشمکھ نے ایک بیان میں کہا کہ ملک کے 10 سے زیادہ ریاستوں نے صحافیوں کو فرنٹ لائن ورکر قرار دیا ہے اور انھیں مختلف سہولتیں مہیا کروائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تملناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ریاست میں صحافیوں کے حق میں کئی فیصلے کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا دور میں صحافیوں کے لیے 5000 روپیے کا اسپیشل پیکج اور کورونا وبا کے سبب ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو 10 لاکھ روپیے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا ہے جو پہلے کورونا دور میں علیٰ الترتییب تین ہزار اور پانچ لاکھ روپیے تھی۔