صحافیوں کو مکانات الاٹ کرنے جگاریڈی کا مطالبہ

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد۔ 27 جون (سیاست نیوز) کانگریس رکن اسمبلی جگاریڈی نے سکریٹریٹ اور اسمبلی کی نئی عمارتوں کی طرح اسمبلی حلقہ جات میں غریبوں کے لیے ڈبل بیڈروم مکانات تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگاریڈی نے کہا کہ حکومت 500 کروڑ کے خرچ سے نئی عمارتیں تعمیر کررہی ہے۔ اس رقم میں غریبوں کے لیے ہزاروں مکانات تعمیر کیئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے تلنگانہ تحریک میں حصہ لینے والے صحافیوں اور اپنی جان قربان کرنے والے نوجوانوں کے افراد خاندان کو مکانات یا امکنہ اراضی الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا۔