جنگاؤں۔ صحافیوں کو کورونا ٹیکہ اندازی کا پروگرام آج جنگاؤں سوشیل ویلفیر اسکول میں ہوا جس کا افتتاح ریاستی وزیر ای دیاکر راؤ نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تلنگانہ میں تمام جرنلسٹوں کو حکومت کی جانب سے مفت ٹیکے دیئے جارہے ہیںہر رپورٹر اس سے استفادہ کریں ، یہ ٹیکہ لینے پر ہر ایک کو فائدہ ہے۔ اس موقع پر رکن اسمبلی جنگاؤں متی ریڈی یادگیری ریڈی، اسٹیشن گھن پور رکن اسمبلی ڈاکٹر راجیا، کلکٹر جنگاؤں کے نکھیلا، ایڈیشنل کلکٹر محمد عبدالحمید اور ہیلت آفیسر محمد معراج الرحمن کے علاوہ دیگر عہدیدار موجود تھے۔
پولیس کمشنر کارتکیا نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے جائزہ لیا
نظام آباد :پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے کل شام شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے لاک ڈائون کے حالات کا جائزہ لیا۔ پولیس کمشنر نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام لاک ڈائون میں نرمی کے بعد سڑکوں پر آنے والے موٹر سیکل سوار افراد کو سڑک پر روک کر بات چیت کی لاک ڈائون چل رہا ہے 6 بجے سے 10 بجے تک نرمی برتی جارہی ہے اور 10 بجے کے بعد باہر نہ آنے کی ہدایت دی ۔ پولیس کمشنر نے دیوی ٹاکیز کے پاس چوراستہ پر سرکل انسپکٹر اور IVٹائون لکشمی نارائنا اور عملہ کے ہمراہ سڑک پر سے گذرنے والے موٹر سیکل سواروں سے روک کر بات چیت کی اور بے وجہ باہر گھومنے والے افراد کی موٹر سیکل سیز کرلیا اور ہنگامی صورت میں ہی باہر نکلیں ورنہ باہر نکلنے کی جرأت نہ کریں بے وجہ باہر گھومنے سے وباء میں اضافہ ہوسکتا ہے اور کرونا سے متاثر ہوسکتے ہیں لہذا گھروں میں رہنے کی خواہش کی ۔