کورٹلہ /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ صدر بہوجن سماج پارٹی و ایڈوکیٹ پشپا لمبادری نے کے سی آرچیف منسٹر تلنگانہ سے جرنلسٹوں کو ڈبل بیڈروم فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر کے سی آر چیف منسٹر تلنگانہ جنہوں نے جرنلسٹوں کو ڈبل بیڈ دینے کا وعدہ کیا تھا ۔ ابھی تک جرنلسٹوں کو ڈبل بیڈروم فراہم نہیںکئے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ جو موسم گرما کو حکومت کے علم میں لاکر ان کی یکسوئی کرنے میں اپنا رول انجام دیتے ہیں جرنلسٹوں کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مکانات کی جگہ فراہم کرتے ہوئے مکانات کی تعمیر کروانے تمام جرنلسٹوں کو حکومت سے انشورنس ادا کرتے ہوئے ان کے ارکان خاندان کو پانچ لاکھ روپئے ہیلتھ کارڈ فراہم کرنے کو کہا ۔ جرنلسٹوں کے بچوں کیلئے اسکولوں اور کالجوں میں مفت تعلیم فراہم کرنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے کہا کہ بصورت دیگر سماج وادی پارٹی کے زیر اہتمام بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔
یلاریڈی کے کلیانی علاقہ میں مڈڈے میلس کی عدم سربراہی
یلاریڈی /26 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی منڈل کے کلیانی گرام پنچایت حدود والے سرکاری اسکول کا آج کانگریس پارٹی حلقہ انچارج سبھاش ریڈی نے دورہ کرکے معائنہ کیا۔ انہوں نے کمرے جماعت کامعائنہ کرکے بارش ہونے پر چھت سے پانی ٹپکنے کی حالت کو دیکھ کر لاپرواہی کی حد پار ہونے کا ثبوت بتایا اور طلباء کو روزآنہ دوپہر کا کھانا سربراہ نہ کئے جانے پر عہدیداروں پر شدید برہمی کااظہار کیا ۔ بنیادی سہولتوں کے فقدان پر ذمہ داران کو فون کرکے توجہ دلایا اور فوری بنیادی سہولتوں کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔