صحافیوں کو کورونا مدت کیلئے تنخواہ فراہم کرے ، صدر کانگریس ضلع ناگرکرنول

   

کلواکرتی /23 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ناگرکرنول ضلع کانگریس صدر و سابقہ ایم ایل اے ڈاکٹر رمشی کرشنا نے آج ضلع کلکٹر ای سریدھر سے ملاقات کرتے ہوئے مختلف آرمور پر مشتمل ایک یادداشت حوالے کرتے ہوئے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جہاں کہیں ایک افراد کو 12 کیلو چاول اور 1500 روپئے فراہم کر رہی ہے جبکہ دیگر ریاستوں کے افراد کو بھی امداد فراہم کر رہی ہے ۔ ایسے میں خود ریاست کے 10 فیصد افراد امداد سے محروم ہو رہے ہیں ۔ کیونکہ ہر ضلع میں تقریباً 10 فیصد افراد ایسے ہیں جنہوں نے راشن کارڈ کیلئے آن لائین درخواست داخل کی ہیں ۔ جبکہ بعض افراد دو دو سال سے کارڈ کے انتظار میں ہیں ۔ حکومت ایسے افراد کو بھی 12 کیلو چاول اور 15 روپئے امداد کیلئے حکم نامہ جاری کرے اور جلد سے جلد ان افراد کی بھی مدد کی جائے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دیگر مقامات کے ایسے افراد جو مزدوری کیلئے آکر بعض دیہاتوں میں پھنس گئے ہیں انہیں یہ امداد فراہم کرے ۔ دھان خریدی مراکز پر کسانوں کی توجہ بہت کم دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے تور خریدی کی رقم ابھی تک ان تک نہیں پہونچی ہے ۔ لہذا حکومت جلد سے جلد ان کی رقم انہیں فراہم کرے ۔ کورون ا وائرس کیلئے کام کر رہے میڈیکل افراد کیلئے تمام طرح کی سہولیات اور تمام طرح سے محفوظ رہنے کیلئے درکار اشیاء انہیں جلد سے جلد فراہم کرے ۔ ریڈ زون علاقوں کے عوام کا طبی معائنہ کیا جائے ۔ ہر ایک خاندان کیلئے ریاستی و مرکزی حکومت ملکر بغیر کسی رکاوٹ کے انہیں گیاس سلنڈرس فراہم کرے ۔ دن بہ دن مشتبہ کورونا مریضؤں کے اضافہ کے سبب کم از کم 200 آتی ہیں جو بیڈ پر مشتمل ٹیم کو تیار رکھا جائے ۔ ڈاکٹرس ، پولیس ، ریونیو ، میونسپلٹی ، گرام پنچایت ، عہدیداروں کو لاک ڈاؤن کی پوری مدت کیلئے ڈبل تنخواہ فراہم کی جائے ۔ پریس اور الکٹرانک میڈیا کو لاک ڈاؤن کے پورے معیاد کیلئے حکومت تنخواہ فراہم کریں ۔