صحافیوں کی تہنیتی تقریب کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

جڑچرلہ ۔ جڑچرلہ میں چتنیشور سیوا ہاسٹل واقع بادے پلی عیدگاہ روڈ پر واقع چنتیشور سوا ہاسٹل میں منعقدہ اساتدہ و یوم صحافت کے عنوان سے منعقد کی گئی تقریب میں سیوا ہاسٹل کے صدر ایشور کی صدارت میں یہ تقریب کا انعقاد عمل میں آیا جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مقامی رکن اسمبلی و سابق وزیر صحت جڑچرلہ ڈاکٹر سی لکشما ریڈی ، مجلس بلدیہ چیرپرسین مسرز لکشمی رویندر نے شرکت کی ۔ 5 ستمبر کو یوم اساتدہ اور 6 ستمبر یوم صحافت کے موقع پر یہ تقریب منعقد کی گئی جس میں تمام اساتذہ و صحافی حضرات کو شالپوشی و گلپوشی مومنٹو مہمان خصوصی رکن اسمبلی کے ہاتھوں تہنیت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر کاٹرپلی لکشمیا زرعی مارکٹ چیرمین ، یادیا ضلع پریشد نائب صدرنشین محبوب نگر کے علاوہ نومنتخبہ کونسلرس ٹی آر ایس پارٹی قائدین اس موقع پر موجود تھے ۔ ہاسٹل کے منیجمنٹ رکن رام کرشنا نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا ۔ اختتام تقریب کے بعد انہوں نے شکریہ ادا کیا ۔

بین ریاستی مانجرا ندی کا جدید بریج بند
بودھن ۔ موضع سالورہ کے قریب تلنگانہ و مہاراشٹرا ریاستوں کو ملانے والے بین ریاستی سڑک پر واقع مانجرہ ندی کے جدید بریج میںشگاف نظر آنے کے بعد محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے عہدیداروں نے مذکورہ جدید بریج پر سے بڑے ہیوی گاڑیوں کے گذرنے پر امتناع عائد کردیا اور ہیوی گاڑیوں کا رخ قدیم بریج کی جانب موڑ دینے ایک بورڈ نصب کردیا ۔